13

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ چارماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی خوشخبری

[ad_1]

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن … کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ہے تاہم سٹاک مارکیٹ سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ یہ چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبا کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 166 روپے 99 پیسے پر بند ہو گیاہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 167 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبر ی آ گئی ہے کیونکہ کاروبار کے اختتا م تک 100 انڈیکس نے 37 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کر لی ہے اور چارہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 679 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس 322 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد ساتھ ہی 37 ہزار کی نفسیاتی حدبحال ہو گئی ۔100 انڈیکس انڈیکس اس وقت 322 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37 ہزار ایک پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ، آج سٹاک مارکیٹ میں 237,078,415 شیئر کا لین دین ہوا جس کی قیمت 12,126,324,625 رہی ۔ یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ دنوں سے بہتری کا رجحان جاری ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں اور ہرروز گزشتہ روز سے بہتر ہو تا چلا جارہاہے ۔کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا اور داخلی راستے پر ہی انہیں مار گرایا ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں