124

فی لٹر پٹرول پر 48 ڈیزل پر ساڑھے 51 روپے ٹیکس پی ٹی آئی حکومت نے کمال کردیا

[ad_1]

فی لٹر پٹرول پر 48، ڈیزل پر ساڑھے 51 روپے ٹیکس، پی ٹی آئی حکومت نے ” کمال” کردیا اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول پر تقریباً 48 اور ڈیزل پر ساڑھے 51 روپے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ پٹرول کی قیمت خرید اور ٹیکس برابر ہیں، پٹرول کی قیمت خرید 48 روپے 54 پیسے ہے جبکہ حکومت اس پر47 روپے 86 پیسے اور ڈیزل پر 51 روپے 41 پیسے فی لٹر ٹیکس وصول کررہی ہے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ اگر حکومت ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو سینیٹ کی لائٹس اور تنخواہ کا خرچہ کون ادا کرے گا؟ اس وقت پاکستان میں تیل کی قیمتیں خطے کے دوسرے ممالک سے کم ہیں۔

مزید :

قومی -بزنس –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں