13

بھارتی  کرکٹر سریش رائنا کی بیوی نے لاکھوں کی نوکری چھوڑ کر کیا کام شروع کردیا؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

[ad_1]

بھارتی  کرکٹر سریش رائنا کی بیوی نے لاکھوں کی نوکری چھوڑ کر کیا کام شروع … ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی اہلیہ نے بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں روپے کی نوکری چھوڑ کر فلاحی تنظیم قائم کرلی۔ سریش رائنا کی 2015 میں پریانکا رائنا سے شادی ہوئی تھی، اس وقت پریانکا نیدر لینڈ میں بینکنگ سیکٹر میں کام کر رہی تھیں اور لاکھوں روپے کما رہی تھیں۔ شادی کے بعد جوڑے کے ہاں بیٹی گریشیا کی پیدائش ہوئی تو پریانکا نیدر لینڈ سے واپس بھارت منتقل ہوگئیں اور اپنی نوکری چھوڑ کر بیٹی کے نام سے فلاحی ادارہ قائم کرلیا۔ پریانکا رائنا اس وقت گریشیا فاؤنڈیشن چلا رہی ہیں جس کے تحت وہ بچوں، حاملہ اور غریب خواتین کی مدد کرتی ہیں۔ اس تنظیم کے تحت نہ صرف بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا جاتا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

مزید :

کھیل –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں