83

پاک افغان ٹریڈ کی واہگہ کے راستے دوبارہ بحالی تاجروں اور صنعتکاروں نےفیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

[ad_1]

پاک افغان ٹریڈ کی واہگہ کے راستے دوبارہ بحالی ،تاجروں اور صنعتکاروں نےفیصلے … لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی جانب سے پاک افغان ٹریڈ کی واہگہ کے راستے دوبارہ بحالی کے فیصلے کو تاجروں اور صنعتکاروں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں ہونے والی سمگلنگ کو روکنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے آغاز پر حکومت کی جانب سے پڑوسی ممالک کے ساتھ باڈرز کو بند کردیا گیا تھا جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی شامل تھی تاہم حکومت نے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے بدھ سے واہگہ کے راستے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کو شہر کی تاجر برادری اور صنعتکاروں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو واہگہ کے راستے بحال کرنے سے جہاں معاشی سرگرمیاں بحال ہونگی وہیں ملک میں زر مبادلہ بھی آئے گاسارک چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خواجہ شاہ زیب اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا ہوگا، حکومت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی واہگہ کے راستے بحالی احسن اقدام ہے تاہم اس آڑ میں ہونے والی سمگلنگ کو روکنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستان نے تمام دوطرفہ تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو تمام سرحدی راہداریوں سے اسی طرح بحال کر دیا ہے جو کورونا کی وبا پھیلنے سے قبل تھی۔

مزید :

بزنس –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں