57

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت بڑی خوشخبری آگئی

[ad_1]

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، بڑی خوشخبری آگئی کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں، مول کمپنی کی جانب سے مزید ٹیسٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق   ٹل بلاک کوہاٹ میں نئےذخائرسےایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی ، ٹیسٹنگ کے دوران سامنے آنیوالے  ابتدائی نتائج کےمطابق 3 ہزار 240 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا۔ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید چھوٹے ذخائر کی موجودگی کا بھی امکان ہے اور اس کے لیے مزید ٹیسٹنگ کا عمل ابھی جاری ہے ۔  یادرہے کہ اس سے پہلے دسمبر 2019 میں سندھ اور بلوچستان میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے جس سے گیس کے بحران میں کمی لانے میں مدد ملنے کی امید تھی۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی مہم میں متعلقہ اداروں کو دو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جس سے ملک میں قدرتی گیس کی کمی پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔ ان کامیابیوں کے بارے میں پی پی ایل کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کردیا گیا۔اس وقت خط میں بتایا گیا  کہ سندھ اور بلوچستان میں 152 بیرل یومیہ خام تیل اور مجموعی طور پر 39اعشاریہ 30 ملین کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس کے نئے ذخائرکی دریافت کی گئی ۔ پی پی ایل نے اپنے خط میں بتایا ہ کہ سندھ کے علاقے خیرپور لطیف بلاک کے بٹرو ون کنوئیں میں 2 کروڑ 86 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائرکی دریافت ہوئی ہے اور یہ دریافت پی پی ایل نے دیگر کمپنیوں لطیف ایکسپلوریشن کمپنی، ای این آئی پاکستان لمیٹڈ اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان شامل کے اشتراک سے کی ۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ خیر پورکے اس کنویں سے یومیہ 152 بیرل خام تیل کی بھی پیداوارحاصل ہوگی۔ پی پی ایل انتظامیہ نے بتایا  کہ بلوچستان میں بھی ذخائر کی تلاش کے دوران مہم کے تحت قدرتی گیس اور مائع شے کے ذخائرکی دریافت ہوئی ہے۔ بلوچستان کے علاقے قلات میں واقع چکتن لائم میں مرگینڈ کنویں سے ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی اور مرکنڈ کے ہی کنویں سے یومیہ 132 بیرل پیداوار کی حامل ایک ایسے مائع شے کی بھی دریافت ہوئی۔خیرپور بٹرو ون کنوئیں کی کھدائی کا آغاز 6 اکتوبر 2019ء سے کیا گیا تھا جس کی گہرائی 11 ہزار854 فٹ ہے جبکہ بلوچستان کے مرگینڈ کنوئیں کی کھدائی کا کام 30 جون 2019ء سے شروع کیا گیا تھا اس کنوئیں کی گہرائی 4 ہزار 500 میٹر ہے۔

مزید :

بزنس –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں