57

بھارت کا دوسرا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز بنا دیا گیا

[ad_1]

بھارت کا دوسرا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز بنا … کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ہسپتالوں میں رش کے باعث ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کو رکھا جائے گا۔ ایڈن گارڈن بھارت کا دوسرا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے اور یہاں 1987 کے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا گیا تھا۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 8 ہزار 160 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز کی تعداد 27 ہزار اور ہلاکتیں 800 سے زائد ہوچکی ہیں جن میں سے 80 فیصد سے زائد کیسز اور اموات کولکتہ میں ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق کولکتہ پولیس کے 550 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 2 اہلکار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں