76

بھارتی کرکٹ بورڈ دورہ آسٹریلیا میں دو ہفتوں کے قرنطینہ کا مخالف

[ad_1]

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دورہ آسٹریلیا میں دو ہفتوں کے قرنطینہ کی مخالفت کردی۔ صدر بی سی سی آئی سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ دو ہفتے کھلاڑیوں کو کمروں تک محدود رکھنے کے حق میں نہیں ہوں، چاہتا ہوں کہ قرنطینہ کے دنوں میں کمی ہو، ایک جگہ اتنے دن رہنا آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ویسٹ انڈین ٹیم کا چودہ دن قرنطینہ میں رہنا مایوس کن تھا۔ سارو گنگولی  نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی تصدیق کر دی ہے ، دسمبر جنوری میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں قرنطینہ کا دور کم سے کم دنوں کا چاہتے ہیں کیونکہ سریز مشکل ہوگی، آسٹریلیا ٹیم ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں