49

پاکستانی کرکٹرز کی بائیو سیکیورٹی میچ کی پہلی ریہرسل مکمل ہو گئی کون کیا کرتا رہا؟ دلچسپ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

[ad_1]

پاکستانی کرکٹرز کی بائیو سیکیورٹی میچ کی پہلی ”ریہرسل“ مکمل ہو گئی، کون کیا … لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش ٹیم کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کی سرزمین پر موجود پاکستانی کرکٹرز نے بائیو سیکیور میچ کی پہلی ریہرسل مکمل کر لی ہے جنہوں نے 4 روز تک بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سے صلاحیتیں نکھاریں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف قومی کرکٹرز نے4 روز تک بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سے صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا،ہفتے کو آرام کے بعد 2 روزہ پریکٹس میچ کا آغاز ہوا جس دوران کھلاڑی ٹیسٹ کی مکمل یونیفارم میں نظر آئے، بیٹسمین جوڑیوں کی شکل میں میدان میں اترے اور ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی جانب سے دئیے جانے والے اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے بیٹنگ کرتے رہے۔ بابر اعظم اور عابد علی نے کریز پر اچھا وقت گزارا، اوپنرز اور دیگرکھلاڑیوں کو بھی اپنی باری پر بیٹنگ کا موقع ملا، فاسٹ باﺅلر محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور یاسر شاہ بھی ایکشن میں نظر آئے اور جم کر باﺅلنگ کی جبکہ کوچنگ سٹاف کا خیال ہے کہ تمام کھلاڑیوں کی تیاری بہترین ہے جو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ پاکستان ٹیم کا بائیو سیکیور ماحول میں میچز کی ریہرسل کا پہلا موقع تھا،اس دوران کرکٹرز نے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھتے ہوئے ڈریسنگ روم میں سامان مناسب فاصلے پر رکھا، ہر کٹ بیگ کے ساتھ سینی ٹائزر بھی موجود تھا، میچ کے دوران باﺅنڈریز بھی لگیں،وکٹیں بھی گریں مگرکسی نے جشن منانے کیلئے ہائی فائیو کیا، نہ گلے لگا کر شاباش اور مبارکباد دی، صرف دور سے تالیاں بجا کر ایک دوسرے کو داد دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔ ہر کھلاڑی نے سویٹر اور کیپ امپائر کے حوالے کرنے کے بجائے خود جاکر میدان سے باہر رکھے، گیند پر تھوک کا استعمال کرنے کے بجائے باﺅلرز نے پسینہ آنے کا انتظار کیا، باﺅلنگ کوچ وقار یونس و دیگر معاون سٹاف کے ارکان کھلاڑیوں کو ایس او پیز کے بارے میں بار بار آگاہ کرتے رہے۔

مزید :

کھیل –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں