76

ارطغرل کے بعد حلیمہ سلطان کو بھی پشاور زلمی کا حصہ بنائے جانے پر غورشروع جاوید آفریدی نے شائقین کرکٹ سے مشورہ مانگ لیا

[ad_1]

ارطغرل کے بعد حلیمہ سلطان کو بھی پشاور زلمی کا حصہ بنائے جانے پر غورشروع، … پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مقبول ترین ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراءبلجیک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے کرکٹ شائقین سے مشورہ مانگ لیا۔ WHAT IF WE OFFER TO #HalimeSultan AS WELL ❓ https://t.co/DpT0KzNcQv — Javed Afridi (@JAfridi10) July 3, 2020 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے گزشتہ دنوں اپنے ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجن التان کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس پر کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے سیریز کا مرکزی کردار ’حلیمہ سلطان‘ یعنی اسراءبلجیک کو بھی پی ایس ایل کا حصہ بنانے کی فرمائش کی تھی۔اپنے گزشتہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے لکھا کہ پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر کے حوالے سے لکھا کہ ’کیا ہو کہ اگر ہم یہ آفر حلیمہ سلطان کو بھی دے دیں۔‘ Then my team will be PZ ???????????? instead of KK https://t.co/RkrKzto5DN — مصباح ???????? (@misbaahasghar) July 3, 2020 جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ کے بعد سے پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نہایت دلچسپ جوابات کا سلسلہ جاری ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر ایسا ہوگیا تو ان کی سپورٹ کراچی کنگز نہیں بلکہ پشاور زلمی کیلئے ہوگی۔صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو پورے پاکستان کی حمایت پشاور زلمی کے ساتھ ہی ہوگی۔ What if you simply invite the whole cast of #ErtugrulGhazi (esp. season 1) for PSL matches. Nation will be grateful as we want them to visit Pakistan someday, soon, insha’Allah. https://t.co/42eEsZVYHj — S. (@justamuggelborn) July 3, 2020 ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ آپ ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن ون کی پوری کاسٹ کو پی ایس ایل کیلئے مدعو کرلیں، قوم آپ کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اردو زبان میں ڈب کر کے نشر کی جانے والی معروف ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے سب کو اپنے سحر میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کھیل -تفریح –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں