72

دورہ انگلینڈ اوپنر عابد علی کی سب سے بڑی خواہش ادھوری رہ گئی

[ad_1]

دورہ انگلینڈ، اوپنر عابد علی کی سب سے بڑی خواہش ادھوری رہ گئی لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عابد علی کی لارڈز میں بیٹنگ کی خواہش ادھوری رہ گئی جن کا کہنا ہے کہ تاریخی میدان میں کوئی ٹیسٹ شیڈول نہ ہونے کے سبب موقع سے محروم رہوں گا جبکہ انگلینڈ سے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے بیتاب ہوں۔ تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ میری ہوم آف کرکٹ لارڈز میں کھیلنے کی بڑی خواہش تھی لیکن افسوس ہے کہ اس بار تاریخی وینیو میں ایک میچ بھی شیڈول نہیں کیا گیا، بہرحال کھلاڑیوں کی صحت اور سلامتی مقدم ہے، میں ٹیم کیلئے کسی بھی میدان اور کنڈیشنز میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تیاریاں متاثر ضرور ہوئیں مگرانگلینڈ میں پریکٹس کے دوران یہ کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے، کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ عابد علی نے کہا کہ میں اپنی فٹنس میں بہتری کے ساتھ بیٹنگ میں خامیاں دور کرنے کیلئے بھی بھرپور محنت کر رہا ہوں اور امید ہے کہ کھیل کے میدان میں اس محنت کا ثمر بھی حاصل ہوگا۔ ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری کے ورلڈ ریکارڈ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اننگز میں بابر اعظم کی حوصلہ افزائی کا بڑا ہاتھ تھا، میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں تھوڑا دباﺅ کا شکار تھا لیکن بابراعظم نے مشورہ دیا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کرو، سنچری بنائی تو انہوں نے بڑی گرمجوشی سے گلے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ اور اعزاز کی بات ہوتی ہے، ٹی 20 کے ساتھ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپے جانے کے بعد ان سے توقعات بڑھ گئی ہیں، میری خواہش ہے کہ وہ پاکستان کیلئے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے رہیں۔

مزید :

کھیل –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں