47

یوٹیلٹی اسٹورز نے 76 ہزار میٹرک ٹن چینی کے پرچیز آرڈر جاری کردیئے

[ad_1]

یوٹیلیٹی اسٹورز نے 76 ہزار میٹرک ٹن چینی کے پرچیز آرڈرز جاری کر دیے، چینی کے پرچیز آرڈر ایک ہی دن میں جاری کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے5 ارب روپے سے زائد کے پرچیز آرڈرز جاری کئے اور چار شوگر ملز سے ایک ہی ریٹ پر چینی خریدی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق شوگر ملز سے 78 روپے 33 پیسے میں چینی خریدی گئی اور شوگر ملز سے 62 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی کے پرچیز آرڈرز جاری کئے گئے۔شوگر ملز سے چینی اٹھانے کے 4 ارب سے زائد کے پرچیز آرڈرز جاری کئے گئے، جبکہ جہانگیر ترین سے سستی چینی کی خریداری کے بھی پرچیز آرڈرز جاری کئے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے فی کلو چینی 67 روپے میں خریدی گئی اور جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے 14 ہزار 28 میٹرک ٹن چینی اٹھانے کے پرچیز آرڈرز جاری کئے گئے ہیں۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں