68

کیریبین پریمیر لیگ کیلئے کتنے پاکستانی کرکٹرز رجسٹرڈ ہو گئے اور یہ ایونٹ کب ہو گا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے

[ad_1]

کیریبین پریمیر لیگ کیلئے کتنے پاکستانی کرکٹرز رجسٹرڈ ہو گئے اور یہ ایونٹ کب … لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کیلئے پاکستان کے 76 کرکٹرز رجسٹر ہوگئے ہیں جبکہ یہ ایونٹ اگست، ستمبر میں حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیریبین پریمیر لیگ کیلئے رجسٹرد ہونے والے 76 پاکستانی کھلاڑیوں میں پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی، نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی، وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل، سابق کپتان سرفراز احمد، آل راﺅنڈر عماد وسیم، آل راﺅنڈر فہیم اشرف، سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ، نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ، فاسٹ باﺅلر محمد حسنین اور اوپننگ بلے باز امام الحق شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی پی ایل کیلئے رجسٹرڈ ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ اور قومی ٹیم میں شامل کرکٹرز کی لیگ میں شرکت دستیابی سے مشروط ہے اور اس کیلئے انہیں بورڈ سے این او سی بھی درکار ہو گا۔ واضح رہے کہ یہ ایونٹ رواں سال اگست، ستمبر میں حکومتی اجازت سے مشروط ہے لیکن ان تاریخوں میں پاکستان ٹیم سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجود ہوگی اور اگر سی پی ایل کے انعقاد کی اجازت مل بھی گئی تو قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی دستیاب نہیں ہو سکیں گے البتہ نان کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو کورونا وائرس کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے این او سی ملے گا۔

مزید :

کھیل –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں