69

ایف بی آر نے اپنے ریونیو اہداف سے 50 ارب زیادہ جمع کرلیے، اعلامیہ

[ad_1]

ایف بی آر نے اپنے ریونیو اہداف حاصل کرلیے ہیں، ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق جون کے ہدف 398 ارب روپے کے مقابلے میں411 ارب روپے جمع کیے گئے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال کے نظرثانی شدہ 3907 ارب روپے کے مقابلے میں ایف بی آر کے جمع شدہ ٹیکسز کی رقم 3957 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔  جمع شدہ ٹیکسز کی رقم ہدف سے 50 ارب زیادہ ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ گراس ریونیو کی مد میں 4 کھرب روپے کا ہدف حاصل کرلیا۔ واضح رہے کورونا کے باعث ایف بی آر کے 30 سے زائد افراد انتقال کر چکےہیں۔ انتقال کرنیوالوں میں گریڈ 22 کے محمد زاہد کھوکھر بھی شامل ہیں۔ خطرات کے باوجود ایف بی آر کے تمام اہلکار جانفشانی اور تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں