43

25 روپے اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرول 100 روپے لٹر ہوگیا چین میں کیا ریٹ ہے؟ آپ بھی کہیں گے ہمارے ہاں تو بہت سستا ہے

[ad_1]

25 روپے اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرول 100 روپے لٹر ہوگیا ، چین میں کیا ریٹ ہے؟ … اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب بھی خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کہیں کم ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ 22 جون کے ریٹ کے مطابق انڈیا میں پٹرول کی قیمت 1.09 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 180 روپے بنتی ہے۔ چین میں فی لٹر پٹرول 137، بنگلہ دیش میں 174 روپے کا مل رہا ہے۔ پاکستان میں جمعہ کو قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی پٹرول کی قیمت 100 روپے 10 پیسے ہے جو دیگر ممالک کی نسبت بہت سستا ہے۔ Petrol : As per global price index *( 22/06)* India : USD 1.09 * 166 = 180 PKR China : USD 0.83* 166 = PKR 137 Bangl : USD 1.05 * 166 = PKR 174 Pakistan -(After revision) as on 26-06- 2020) : PKR 100.10 ( 0.60 USD) Still most cheapest * considering PKR /USD= 166 — Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 26, 2020 انہوں نے بتایا کہ انڈیا میں ڈیزل کی قیمت 172 روپے فی لٹر ہے جبکہ چین میں 119.5 جبکہ بنگلہ دیش میں 166 روپے ہے۔ پاکستان میں 25 جون کو اضافے کے بعد فی لٹر ڈیزل کی قیمت 101.40 روپے ہوئی ہے جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ابھی بھی سستا ہے۔ Diesal : As per global price index *( 22/06)* India : USD 1.04* 166 = 172 PKR China : USD 0.72* 166 = PKR 119.5 Banglades: USD 0.77 * 166 = PKR 128 Pakistan -(After revision) as on 26-06- 2020) : PKR 101.4 (0.61USD) Still most cheapest. * considering PKR /USD= 166 — Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 26, 2020 ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق چند ہفتوں میں خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 20 ڈالر فی بیرل سے 41.8 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 46 دنوں میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں 112 فیصد اضافہ ہوا ہے،  اس ہوشربا اضافے کا اثر یقیناً ہماری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی متوقع تھا۔ چند ہفتوں میں خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 20 ڈالر فی بیرل سے 41.8 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی ہے. پچھلے 46 دنوں میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں 112 فیصد اضافہ ہوا ہے اس ہوشربا اضافے کا اثر یقیناً ہمارے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی متوقع تھا. pic.twitter.com/wt1n2gYBu4 — Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 26, 2020 خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید :

Breaking News -قومی -بزنس –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں