45

محمد حفیظ میں کورونا وائرس کی شدید علامات ظاہر ہونے لگیں تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا

[ad_1]

”محمد حفیظ میں کورونا وائرس کی شدید علامات ظاہر ہونے لگیں“ تہلکہ خیز انکشاف … لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کرائے جانے والے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد نجی لیبارٹری سے منفی رپورٹ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ میں کورونا کی شدید علامات ظاہر ہونے لگیں۔  نجی خبر رساں ادارے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں اور وہ ٹیلی کانفرنس میں ایک یا دو مرتبہ نہیں بلکہ 13 مرتبہ کھانسی کرتے نظر آئے اور جب صحافی نے ان سے خیریت دریافت کی تو انہوں نے جواب دیا کہ معمول کی کھانسی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آ گیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے پہلے سیمپل میں بھی کروناوائرس پایا گیا ہے، لیبارٹری انتظامیہ نے پی سی بی سے رابطہ کرکے دوسری رپورٹ سے بھی آگاہ کر دیا اور اب محمد حفیظ کا باضابطہ ری ٹیسٹ کل ہوگا۔لیبارٹری حکام کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ کے عمل سے لیبارٹری کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کیا، کرکٹر کے اقدام سے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔خیال رہے کہ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کروائے تھے جس پر محمد حفیظ سمیت 7 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے نجی ہسپتال سے دوبارہ کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس میں ان کی رپورٹ منفی آئی، محمد حفیظ نے گزشتہ دوپہر ٹیسٹ کی رپورٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھی۔

مزید :

کھیل –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں