43

شرح سود میں ایک فیصد مزیدکمیسینئر صحافی کامران خان نے وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ کاروباری برادری کی باچھیں کھل اٹھیں گی

[ad_1]

شرح سود میں ایک فیصد مزیدکمی،سینئر صحافی کامران خان نے وزیر اعظم کو مبارکباد … کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار کامران خان نے سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید کمی کے اعلان پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو مبارک ہو بینکوں میں سرمایہ رکھ کر گھر بیٹھے سود کھانے کا زمانہ ختم کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا کہ عمران خان کو مبارک ہو ، بینکوں میں سرمایہ رکھ کر گھر بیٹھے سود کھانے کا زمانہ ختم کردیا،کاروبار و تجارت بھی نہال ہوگیا،آج شرح سود مزید ایک فیصد کمی سے4ماہ میں سوا تیرہ سےسات فیصد پر آگئی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ بینکوں سے کاروبار میں منتقل ہوگا ،سودی معشیت پر کاری ضرب لگی ہے، پاکستان پراللہ کی رحمتیں نازل ہوں ۔ یاد رہے کہ سٹیٹ بینک نے چار ماہ کے دوران تیسری مرتبہ ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے شرح سود میں مزید ایک فیصدکمی کر دی گئی ہے جس کے بعد شرح سود اس وقت 7 فیصد رہ گئی ہے ، مارچ ے اب تک شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی گئی ہے ، شرح سود میں کمی کے باعث قرضوں مین 2100 ارب روپے کمی ہوئی ہے ۔

مزید :

بزنس –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں