40

پیٹرول کے بعد LPG کی قیمت میں بھی اضافہ

[ad_1]

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی فی کلو 5 روپےکا اضافہ کردیا گیا ہے۔پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا ہے، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کاکہناہےکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہواہے۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی قیمتوں میں ہفتے میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نےگیس کی تقسیم کار سوئی سدرن گیس کمپنی کا بورڈ تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نو ٹس لے ورنہ حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں