47

اس سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ گیا کیونکہ ۔۔۔آسٹریلیا سے پریشان کن خبر آ گئی

[ad_1]

اس سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ گیا کیونکہ … لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے رواں سال انعقاد کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ گیاکیونکہ میلبورن سمیت وکٹوریہ سٹیٹ میں کورونا کی نئی لہر کے بعد لاک ڈاون کردیا گیا، وزیر سیاحت نے آسٹریلیا کی سرحدیں دسمبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کئی ہفتوں تک آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی نیا مریض سامنے نہ آنے پر کھیلوں کی بحالی کا عمل تیز ہونے کے امکانات میں بھی اضافہ ہوا تھا، مگر وکٹوریہ میں وائرس کی نئی لہر نے ایک بار پھر خدشات بڑھا دیے ہیں،اس سٹیٹ میں گذشتہ ہفتے 100 سے زائد نئے متاثرین سامنے آئے، زیادہ تر کا تعلق میلبورن سے ہے، 16 کیس وائرس کی مقامی منتقلی جبکہ بیشتر بیرون ملک سے آنے والوں کے ہیں، وکٹوریہ میں گذشتہ روز کورونا سے ایک ہلاکت بھی ہوئی،سٹیٹ نے ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ لاک ڈاون کے ساتھ 6 علاقوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دے دیاگیا، گھروں میں تقریبات کو کورونا کے پھیلاو کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، جن علاقوں میں انگریزی سمجھنے والے لوگ کم ہیں وہاں بھی احتیاطی تدابیر سے لاعلمی کی وجہ سے وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ مورسن کا کہنا ہے کہ وقتاً فوقتاً ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، آسٹریلیا کے وفاقی وزیر سیاحت سائمن برمنگھم نے واضح کیاکہ سرحدیں دسمبر تک بند رکھی جائیں گی۔بعد ازاں صورتحال دیکھ کر پابندی کی مدت میں توسیع ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں ہونا ہے۔

مزید :

کھیل –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں