41

پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارے سے سرپلس ہوگیا سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنادی

[ad_1]

پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارے سے سرپلس ہوگیا، سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنادی اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارے سے سرپلس ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایاہے کہ پاکستان کاکرنٹ اکاونٹ 13ملین ڈالرز کے ساتھ سرپلس ہوگیاہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 20 مئی کو کرنٹ اکاونٹ 13ملین ڈالر کے ساتھ سرپلس ہوا جب کہ اس مقابلہ میں بیس اپریل کو 530ملین ڈالرکا خسارہ ریکارڈ کیاگیاتھا۔اسی طرح مئی 2019 میں یہ 1004ملین ڈالر تھا۔ 1/2 Pakistan’s Current Account turned into a surplus of $13 mn May20 against a deficit of $530 mn in Apr20 and $1004 mn in May19. For details: https://t.co/fMcRUupmT2 — SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2020 سٹیٹ بینک کے مطابق اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 73.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہےاور یہ  گزشتہ مالی سال کے 12.5ارب ڈالر سے کم ہوکر 3.3ارب ڈالر  تک ہوگیاتھا۔ 2/2 On cumulative basis, the CAD has narrowed by 73.6 percent to $3.3 bn during Jul-May FY20 from $12.5 bn during the same period last year. — SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2020 اس سے قبل سٹیٹ بینک نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کو عالمی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دیے گئے ایک ارب ڈالر بھی موصول  ہوگئے ہیں۔ SBP has received USD 1 bn today with USD 500 mn each from ADB and WB. — SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2020

مزید :

بزنس –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں