37

گندم کی درآمد کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل

[ad_1]

وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی نجی شعبے کو درآمدی پرمٹ جاری کرنے، درآمدی گندم کا جائزہ لینے کے ساتھ وزرات تجارت، اسٹیٹ بینک، نجی شعبے سمیت تمام اشتراک داروں کے مابین رابطے کا کام کرے گی۔ترجمان وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق درآمدی مانیٹرنگ کمیٹی امپورٹ پرمٹ جاری کرنے کے عمل کا جائزہ لے گی، ملک میں درآمد کی جانے والی گندم کی مقدار کی نگرانی کرے گی، روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی پی سے درآمدی پیشرفت جمع کرائے گی اور تمام اشتراک داروں کے درمیان رابطے کا کام کرے گی ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی 5 ممبران پر مشتمل ہو گی، کمیٹی کے سربراہ وزارت نیشنل سیکیورٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری ہوں گے جبکہ سینئر جوائنٹ سکریٹری ، فوڈ سیکیورٹی کمشنر اول اور دوم شامل ہونگے۔اس کے علاوہ ڈی جی ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن اور گندم امپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے کمیٹی ممبران میں شامل ہوں گے۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں