34

معروف ترین ٹینس سٹار بھی کورونا وائرس کا شکار

[ad_1]

معروف ترین ٹینس سٹار بھی کورونا وائرس کا شکار لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیائے ٹینس کے نمبرون کھلاڑی نووک جوکووچ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نووک جوکووچ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جن کی رپورٹ مثبت آئی تو ان کی اہلیہ نے بھی ٹیسٹ کروایا اور ان کی رپورٹ بھی مثبت آ گئی ہے جس پر دونوں نے ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نووک جوکووچ نے سربیا اور کروشیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے ایک نمائشی میچ میں شرکت کی تھی اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اسی دوران وائرس کا شکار ہوئے۔ دوسری جانب دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب پاکستانی سکواڈ کے 10 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں جس کے بعد انہیں ازخود قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں