45

پی سی بی کا محمد حفیظ کے عمل پر اظہار مایوسی، ذرائع

[ad_1]

پاکستان کرکٹ بورڈ محمد حفیظ کے دوبارہ سے کورونا ٹیسٹ کرانے اور اُس کا رزلٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرانے کے عمل سے ناخوش ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے محمد حفیظ سے رابطہ کرکے اُن کے عمل پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پیر کو کرائے تھے جس میں اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی شامل تھے۔یہ بھی پڑھیے: منگل کو پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے وڈیو کانفرنس میں بتایا کہ محمد حفیظ سمیت مزید سات کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد محمد حفیظ نے اپنی تسلی کیلئے ایک نجی لیبارٹری سے اپنا اور اہل خانہ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کرایا جو منفی آیا۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد حفیظ نے بتایا کہ اُنہوں نے ایک اور رائے لینے کے لیے یہ ٹیسٹ کرایا، محمد حفیظ نے اپنی دوسری ٹیسٹ رپورٹ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے محمد حفیظ سے رابطہ کرکے اُن کے اس عمل پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان کا موقف تھا کہ پبلک میں جانے سے قبل آپ کو پی سی بی سے رابطہ کرنا چاہئے تھا، آپ کے اس عمل سے پاکستان کے ٹیسٹنگ کےنظام پر سوالیہ نشان لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ نے معذرت خوانہ رویہ اپنایا ۔ذرائع کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ بھی لے گا۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں