31

حکومت پنجاب کی گندم اجراء پالیسی مسترد کرتے ہیں، فلورملز

[ad_1]

فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب کی گندم اجراء پالیسی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پانچ اضلاع میں سرکاری قیمت پر گندم کے اجراء سے آٹے کی قیمت بڑھ جائےگی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں عاصم رضا اور عبدالرؤف مختار نے کہا کہ حکومت نے 27 جون تک گندم اجراء کی یکساں پالیسی اختیار نہ کی تو آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صرف لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں سرکاری گندم کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، دیگر31 اضلاع کی فلور ملیں اوپن مارکیٹ سے گندم خریدیں گی جس سے آٹا مہنگا ہوگا۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں