53

ایشیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی نے گلوبل ٹیلی کام سیکٹر میں تہلکہ مچادیا، 15 ارب ڈالر سے زائد حاصل کرلیے

[ad_1]

ایشیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی نے گلوبل ٹیلی کام سیکٹر میں تہلکہ … ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی نے گلوبل ٹیلی کام سیکٹر کی 2020 کی آدھی ڈیلز جیت کر اپنی کمپنی ریلائنس جیو کو نیٹ ڈیٹ فری بنادیا۔ گلوبل ٹیلی کام سیکٹر میں 2020 کے دوران 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس میں نصف سے زائد صرف مکیش امبانی کی ریلائنس جیو میں کی گئی ہے۔ دنیا کی 10 بڑی فرمز جن میں فیس بک ، جنرل اٹلانٹک، سلور لیک پارٹنرز اور کے کے آر اینڈ کو شامل ہیں نے ریلائنس جیو  میں مجموعی طور پر 15 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ اس سرمایہ کاری میں سعودی عرب کا وہ فنڈ بھی شامل ہے جو جمعرات کو انویسٹ کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز سعودی عرب نے جیو ریلائنس میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ گلوبل ٹیلی کام سیکٹر میں حاصل ہونے والی ڈیلز کے باعث ایشیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کی فلیگ شپ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نیٹ ڈیٹ فری بن گئی ہے۔  اپنی کمپنی کو مکیش امبانی نے مارچ 2021 سے پہلے نیٹ ڈیٹ فری بنانے کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی لیکن اس سے کئی ماہ پہلے ہی انہوں نے یہ کارنامہ کر دکھایا ہے۔ خیال رہے کہ مکیش امبانی کی جیو ریلائنس گزشتہ برس 40 کروڑ سبسکرائبرز کے ساتھ انڈیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی بن گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -سائنس اور ٹیکنالوجی –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں