73

بیشتر یوٹیلیٹی اسٹور سے چینی تاحال غائب

[ad_1]

بیشتر یوٹیلیٹی اسٹور سے چینی تاحال غائب ملک کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی تاحال غائب ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی کی عدم دستیابی کے پیش نظر یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے چینی اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈھائی ماہ پہلے جہانگیر ترین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے میں فروخت کی تھی۔منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی نے کہا کہ جہانگیر ترین سے خریدی گئی چینی پیر کے روز سے اٹھانا شروع کردیں گے۔عمر لودھی نے مزید کہا کہ اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز کی 14 ہزار ٹن چینی جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے پاس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئندہ ہفتے سے چینی کی فراہمی شروع کر دی جائے گئی، تمام اسٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔عمر لودھی کا کہنا ہے کہ اسٹورز پر آٹے کی قلت کو دور کرنے کے لیے پاسکو سے گندم لے کر ملز کو دے دی گئی ہے اور اسٹورز پر آٹا سپلائی بحال کرنا شروع کر دی ہے، آٹے پر وفاقی حکومت کی سبسڈی برقرار گی اور آٹے کا 20 کلو تھیلا 800 روپے میں ہی فروحت کیا جائے گا۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں