67

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ لیکن وجہ کیا بنی؟

[ad_1]

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ لیکن وجہ کیا بنی؟ سنگاپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں کورونا وائرس لاک ڈاون میں نرمی کے سے تیل کی طلب میں اضافہ ہونے لگا جس کی وجہ سے تیل کی قیمتو ں میں استحکام دکھائی دے رہاہےاور خام تیل کی قیمت عالمی منڈی میں ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ تیل کی قیمت میں اضافے کی ایک اور اہم ترین وجہ اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں کمی کو آئندہ ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں  اکاون سینٹ کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد تیل کی قیمت 42اعشاریہ 81ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی خام تیل کی بات کریں تو اس کی قیمت میں 32سینٹ کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 0.8فیصداضافے کے ساتھ 39.87ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ راٗئٹرز کے مطابق برطانوی و امریکی خام تیل کی قیمت چھ مارچ کی قیمت سے اوپر بڑھ گئی ہے چھ مارچ کو برطانوی و امریکی تیل کی قیمت بالترتیب 43.41  اور 40.44 تھیں۔ دوسری جانب چین نے تیل کی درآمد بڑھا دی ہے۔ چینی تاجروں نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مئی میں ریکارڈ گیارہ اعشاریہ ملین بیرل یومیہ تیل درآمد کیا۔ خیال رہے ہفتے کو اوپیک ممالک نے ایک آن لائن اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ تیل کی یومیہ پیداوار میں نو اعشاریہ سات ملین یومیہ کی کمی جولائی کے مہینے میں بھی جاری رکھیں گے، اس سے قبل اوپیک ممالک نے مئی اور جون میں پیداوار کی کمی پر اتفاق کیا تھا۔

مزید :

بزنس –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں