72

بابراعظم کو گوگل پر سرچ کرنے میں حیران کن اضافہ ہو گیا، دلچسپ خبر آ گئی

[ad_1]

بابراعظم کو گوگل پر سرچ کرنے میں حیران کن اضافہ ہو گیا، دلچسپ خبر آ گئی لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نامور بیٹسمین بابر اعظم کو گوگل پر سرچ کرنے میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ان کی سرچنگ میں 183 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محدود اوورز والے کھیل کے کپتان بابر اعظم کچھ عرصے سے گرین شرٹس کے انتہائی مایہ ناز بلے باز رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ دائیں ہاتھ سے بلے کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز نا صرف پاکستانی شائقین بلکہ غیر ملکی انٹرنیشنل کرکٹرز میں بھی مقبول اور پسندیدہ ہیں۔حال ہی میں گوگل نے بابر اعظم سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بابر اعظم سے متعلق تلاش میں 183 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مجموعی کھیلوں سے متعلق تلاش میں 150 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صرف کرکٹ کی تلاش میں 160 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق تلاش میں بھی 55 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اپنے پسندیدہ کھیلوں اور کھلاڑیوں سے متعلق ہمیشہ متجسس رہتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ بابر اعظم سے متعلق تلاش میں 183 فیصد اضافہ بتاتا ہے کہ وہ 2019ءمیں تیزی سے مقبول ہونے والی سپورٹ سیلی بریٹیز میں سے ایک تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگوں نے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف سے متعلق بھی بہت اشتیاق ظاہر کیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ راشد لطیف سے متعلق تلاش میں 149 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2019ءکے دوران کھیلوں سے متعلق جو ٹاپ ٹرینڈ چل رہے تھے، حیران کن طور پر کورونا وائرس وبا کی وجہ سے 2020ءکے آغاز ہی سے اس میں 60 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید :

کھیل –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں