67

دنیا کے معروف کرکٹرز نے ٹریننگ شروع کر دی، کس ملک کے کھلاڑی ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

[ad_1]

دنیا کے معروف کرکٹرز نے ٹریننگ شروع کر دی، کس ملک کے کھلاڑی ہیں؟ بڑی خبر آ گئی کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کرکٹرز نے کنگسٹن اوول میں سماجی فاصلے کے مطابق ٹریننگ شروع کر دیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف جون میں شیڈل سیریز کی تیاری کا حصہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا حتمی فیصلہ 28 مئی کو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہو گا تاہم ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کے ابتدائی مرحلے میں کھلاڑیوں نے سماجی فاصلوں پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ٹریننگ کی۔ کوویڈ 19 کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے پلئیرز کی کنگسٹن اوول میں ٹریننگ جاری ہے، کھلاڑیوں نے بند دروازے کے پیچھے سماجی فاصلہ رکھ کر ٹریننگ کی جبکہ انہوں نے میڈیکل ایڈوائزری پر بھی عمل کیا۔ ٹریننگ میں جیسن ہولڈر، کریگ بریتھ ویٹ، شئی ہوپ، کیمار روچ، شین ڈوئچ اور شمارا بروکس نے حصہ لیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف موسم گرما میں دورہ کسی وقت بھی ہوسکتا ہے، لیکن حتمی فیصلہ 28 مئی کو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوگا۔

مزید :

کھیل –

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں