39

عوام کو غربت کا خاتمہ سے دور کرنے کی کوشش: عثمان بزدار

غربت کا خاتمہ جہاد ، عوام کی پسماندگی دور کریں گے ۔ بزدار غربت مکاو پروگرام عمران خان کے وژن کا عکاس ہے،


صوبائی وزراء کی ملاقات ، جاوید چودھری سے تعزیت , وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں صوبائی وزیر زکوة و عشر شوکت علی لالیگا،

صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری ، صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی اور صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے ملاقات کی جس میں محکموں کے امور ، کار کردگی اور عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ غربت کا خاتمہ جہاد کے مترادف ہے ،

یہ جہاد ضرور کریں گے ، غربت مکاو پروگرام ”احساس اور کفالت ‘وزیراعظم عمران خان کے وژن کا عکاس ہے، عوام کی پسماندگی دور کر نے کیلئے میسر وسائل سے بھر پور استفادہ کریں گے،

پنجاب میں تاریخ کا بہترین بلدیاتی نظام لائیں گے ، غربت کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا، زکوة و عشر کے نظام کو موثر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنا لو بی سے مدد لی جائے ،

صوبے میں اقلیتوں سے متعلق فلاحی منصوبوں کی جلد اور بینی تکمیل چاہتے ہیں ۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور لاہور ڈویژن کے انتظامی و پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں عوام کو بہترین خدمات مہیا کر کے ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ افسران عوام کی مشکلات حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں ، افسران بلاخوف اور پورے اعتماد کے ساتھ لوگوں کے جائز کام کریں، حکومتی رٹ ہر مقام اور ہر وقت نظر آنی چاہیے ،

صفائی کے نظام کو بہتر بنانے، کرپشن کے خاتمے اور فلڈ پلان سمیت دیگر نکات پر خصوصی توجہ دی جائے ، ڈپٹی کمشنر ز اور ڈی پی اوز مشتر کہ کھلی کچہریاں لگائیں  ۔ جبکہ عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں کیمیکل ڈور سے جاں بت ہو نیوالے فیصل آباد کے وقاص کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،

وزیر اعلی نے مرحوم کے والدین کو 5 لاکھ مالیت کا امدادی چیک دیا اور متوفی کے بھائی کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت خاندان کو نیا پاکستان ہاؤ سنگ سکیم میں گھر بھی دیا۔  اس موقع پر تنویر الیاس خان نے وزیر اعلی کو سرمایہ کاری کے متعلق کئے جانے والے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی اور تاجروں، سرمایہ کاروں ، چیمبرز آف کامرس کو در پیش مسائل سے وزیراعلی کو آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں