19

آصف زرداری کی نوازشریف کو مبارکباد

سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ضمانت پر رہائی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔


CONGRATS OF ZARDARI TO NAWAZ SHAREEF

ایک بیان میں سابق صدرنے نوازشریف کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں۔

آصف زرداری نے نواز شریف کی رہائی پر ن لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی مبارکباد دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھے: ’شہباز شریف کا جسینڈا آرڈن کے نام خط‘

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں