42

ترقی اور خو شحالی کی منزل آمن سے ہی حاصل ہو گی-عثمان بزدار

ملک میں امن کا کریڈٹ پاک وطن کے بہادر سپوتوں کو جانتا ہے، کور کمانڈر لاہور کی ملاقات ، پاک فوج کی پیشہ


Development and prosperity destination

ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال سیاحت کو پروموٹ کرنے کیلئے کیمپنگ سائنشپ

سفاری، پیراگلائیڈنگ اور لو کل ہی مین بازار بھی بنائے جائیں

گے : اجلاس سے خطاب لاہور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے ملاقات کی جس میں باہمی د پی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال کامیابیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک میں قیام امن کیلئے شاندار خدمات پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ ملک میں امن کا کریڈٹ پاک وطن کے بہادر سپوتوں کو جاتا ہے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سنہرے حروف سے درج ہو چکا ہے، مسلح افواج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جرات کی نئی تاریخ رقم کی ہے

، ترقی اور خوشحالی کی منزل پائیدار امن سے ہی حاصل ہو گی ، پاک فوج ہمار افتخار ہے جو اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ دریں اثناء پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحت
کے فروغ کیلئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کر نے کا فیصلہ کر لیا اور وزیراعلی نے اس سلسلہ میں پروگرام کی منظوری بھی دیدیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیر اعلی نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوہ سلیمان کو سیاحتی مقام کیلئے ڈو لیپ کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ، ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ریزارٹ کی تزئین و آرائش کا فیصلہ بھی کیا گیا، سیاحت کو پروموٹ کرنے کیلئے کیمپنگ سائنٹس، ہپ سفاری، پیراگلائیڈنگ اور لو کل ہی مین بازار بھی بنائے جائیں گے۔ اس موقع پر عثمان بزدار

یہ خبر بھی پڑھے: شیخ رشید نے سیٹی کیوں بجائی؟

نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کی صنعت کے طور پر فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ، تحریک انصاف کی حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے، جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقامات کی ڈو پلینٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گا ۔ انہوں نے ہیڈ تو نسہ کو بھی ٹورازم سپاٹ کے طور پر ڈو پاپ کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کوٹ مٹھن میں ملزم کیساتھ پولیس کے ناروا سلوک کے بارے میں میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں