35

سندھ میں اعلیٰ پولیس افسران حلف بھول گئے؟

سندھ میں تعینات اعلیٰ پولیس افسران پاسنگ آؤٹ پریڈ کے وقت لیا گیا حلف بھول گئے، پولیس افسران کی فرض سے غفلت پر آئی جی سندھ سید کلیم امام نے سخت ناگواری کا اظہار کیا ہے۔


negligence-of-the-police-officers

negligence-of-the-police-officers

پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شریک افسران سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ سید کلیم امام نے اچانک ان سے پاسنگ آوٹ کے وقت لئے گئے حلف کا تذکرہ کرتے ہوئے پوچھاکیا مبینہ طور پر بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث بعض پولیس افسران حلف سے وفاداری کر رہے ہیں؟

سندھ پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر حلف ہی یاد نہیں تو خدمت کیسی؟

سندھ میں اعلیٰ پولیس افسران حلف بھول گئے؟
سید کلیم امام نے اجلاس میں حلف دہرا دیا، انہوں نے کہا کہ یہ کتنا اچھا حلف ہے اگر یہ یاد رہے تو کوئی افسر کسی شہری کے ساتھ ناانصافی کا مرتکب نہیں ہو سکتا۔

جس کے بعد سید کلیم امام نے ایک تحریری حکم نامے کے ذریعے سندھ کے تمام پولیس افسران کو ڈیوٹی کے حلف نامہ کا عکس اپنے اپنے دفاتر میں آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ حلف یاد کرلیں یا حلف نامہ ساتھ رکھیں کیونکہ وہ کبھی بھی حلف نامہ سن سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں