17

امریکہ کی کمپنی نے پاکستان میں ڈالروں کی بارش کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد امریکی فوڈ اینڈ ایگریکلچر کمپنی کارگل نے پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔


country-business

کارگل کمپنی کے ہیڈ آف گلوبل اسٹریٹیجی اور چیئرمین کارگل ایشیا پیسفک ریجن مارسل اسمٹس کی سربراہی میں کارگل ایگریکلچرل سپلائی چین کے صدر گرٹ جین وان ڈین اکر پر مشتمل ایک ایگزیکٹو ٹیم نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور دیگر سینئر حکومتی افسران سے ملاقات کی، جس کے دوران کمپنی کے سرمایہ کاری منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

کارگل کمپنی آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران پاکستان میں زرعی تجارت، سپلائی چین، خوردنی تیل، ڈیری مصنوعات، گوشت اور انیمل فیڈ کی مارکیٹ میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کمپنی کے وفد کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ خبر بھی پڑھے: نیب والے انکوائریاں کرتے‘ نتیجہ زیرو ہوتا ہے :چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

رپورٹ کے مطابق کارگل کمپنی پاکستان میں ڈیری انڈسٹری میں جدت لائے گی اور کمپنی کے مجوزہ سرمایہ کاری منصوبے سے پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی اور مقامی ملازمتوں میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں