34

راولپنڈی، شادی والے گھر میں آتشزدگی ،دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق

راولپنڈی میں سکستھ روڈ میں شادی کے گھر میں آتشزدگی سے دلہن سمیت4 خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔


fire-works- in-marriage

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ میں گھرمیں شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی،

آگ کی زد میں آکرچار خواتین جھلس کرجاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے آگ لگنے کے بعد فائربریگیڈ اورریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا آغازکیا۔

یہ خبر بھی پڑھے: عمران فواد چوھدری کے دورہ سندھ کا اعلان کوئی فساد پھیلانے آیا توآہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے:مراد شاہ

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، دلہن کے چچا نے میڈیا کوبتایا کہ 24 سالہ ثناکی کل رسم حناتھی اور 17 جنوری کوبارات آنا تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں