17

آرمی چیف نے 11 مزید دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

سزا پانے والے دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث ، مجموعی طور پر 26 افراد کو شہید اور 22 کو زخمی کیا
مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، 22 دہشتگردوں کو مختلف مدت کی سزائے قید بھی دی گئی:


آئیایس پی آر اسلام آباد (وقائع نگار) آرمی چیف نے مزید11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشتگردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ دہشت گرد حملے مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر کئے گئے جن میں مجموعی طور پر 26 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے تھے ، ان دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔ 22

دہشتگردوں کو مختلف مد ست کی قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں میں انور سلام ، عرفان الحق، صاحب زادو، نادر خان، عزت خان ، امتیاز احمد امیر زیب ، باد شاہ عراق، اظہار احمد ، اکبر علی، محمد عمران شامل ہیں۔ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، مجرموں نے مجسٹریٹ کے رو برداپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں