27

ایک ہفتہ میں ہی حکومت بے نقاب ہو گئی ہے : پرویز ملک

ایک ہفتہ میں ہی حکومت بے نقاب ہو گئی ہے : پرویز ملک اپوزیشن کو حکومت کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں یہ اپنی سیاسی موت مر جائے گی


government-expires-in-a-week

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں اپنی سیاسی موت آپ موت مر جائے گی ،

ابھی ایک ہفتہ ہوا ہے اور حکومت بے نقاب ہوگئی ہے ، حکمران سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کرے ورنہ حکومت نہیں چلنے دی جائے گی ن لیگ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انتخابات کرائے گئے ہیں پھر بھی کامیابی نہ ملنے پر انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔

بیرونی قرضوں پر تنقید کرنے والوں کے پاس کوئی متبادل پروگرام نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے انتخابی حلقہ میں کارکنوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا سی پیک جیسے منصوبوں سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو ئی لو ڈ شیڈ نگ کے بحران کو ختم کرنے کے لیے بجلی کے نئے کارخانے لگائے موٹر ویز تعمیر کی جس سے پاکستان کے دنیا بھر میں وقار بلند ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھے: منی لانڈرنگ کیس: نواز شریف والی جے آئی ٹی بنانے کا جائزہ لیں گے چوری کا پیسہ ہضم نہیں ہونے دینگے: چیف جسٹس

انہوں نے کہا کہ ہمارا اسمبلی میں بھی احتجاج ہو گا جو ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے احتجاج میں حصہ لیکر بتایا ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے جعلی مینڈیٹ لاڈلے کو دلایا گیا ہے،

یہ لوگ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل تک لے جانے کی ابایت نہیں رکھتے، ان کے جھوٹے دعوں کی ہنڈیا بہت جلدی چوراہے میں ٹوٹ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں