38

پی ٹی آئی صدارتی امیدوار عارف علوی کو مکمل سپورٹ ووٹ دینگے: پرویز الہٰی

ن لیگ کا سارا ٹبر جیت گیا اب احتجاج کس بات کا ہے


perviaz-ilahi-decision

بڑا المیہ ہے بیاوزیر اعلی ، باپ وزیراعظم کا امید وار تھا سال کی جدو جہد کے بعد عمران خان اقتدار میں آئے: چودھری شجاعت کی نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو لاہور گجرات (نمائندہ خصوصی، نمائندہ ایک پر لیں) سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین و پیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویزالی نے کہا کہ اسلامی جمہوری پاکستان کی صدارت کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد کر دہ امیدوار عارف علوی کا ساتھ بھی دینگے اور ووٹ بھی دینگے وہ عید الاضحی کی نماز ادائیگی کے بعد نت ہاؤس مسجد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بائیس سال کی طویل جدوجہد کے بعد عمران خان اقتدار میں آئے ہیں ، ہمیں ان کا مکمل طور پر ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان اس ملک کے 22 دیں وزیراعظم ہیں لیکن پہلے وزیر اعظم ہیں جو عوام کے ووٹ کی طاقت سے آگے آئے ہیں

اس سے قبل بھی سمیت جتنے بھی وزیر اعظم تھے انہیں لایا گیا تھا اس لیے ہم سب کا فرض ہے کہ ملک کی خوشحالی و ترقی کیلئے ان کے اقدامات میں ممد و معاون ثابت ہوں۔ چودھری پرویز الہی نے نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں سوال پر کہا کہ ان کے معاملات عدالتوں میں ہیں اس پر کچھ کہنا مناسب نہیں۔

ن لیگ کے احتجاج کے متعلق سوال پر کہا کہ ن لیگ کس بات کا احتجاج کر رہی ہے، سارا بر تو جیت گیا ہے اب احتجاج کس بات کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اتنی سمٹیں لینے کے بعد اب احتجاج کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کیلئے یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ بیٹا وزیر اعلی جبکہ باپ وزیراعظم کے عہد کا امیدوار تھا۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری حسین ای ، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین، چوہدری سعادت نواز دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں