25

لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کہاں گئے

لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کہاں گئے، شہباز شریف باہر نکلے تو برا ہو گا، ن لیگ الیکشن سے فرار چاہتی ہے،


، ہمگفتگو این
اے 125 کا بھی دوره الیکشن میں بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے ،اقتدار میں آکر کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کریں گےارا مقابلہ، کراچی ، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) چیر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے جھوٹے نکلے۔ عمران خان نے شہر میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا،
 
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پیر کی بارش ہو تو سڑکیں نہیں ڈوبتیں، لاہور پر کھربوں روپے لگائے گئے لیکن سڑکوں کا برا حال ہے۔ قوم کا پیسہ ایمانداری سے خرچ کیا جاتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی لیکن شریف خاندان نے عوام کا سارا پہیہ رائیونڈ پر لگادیا ، 40 ارب روپے اشتہارات کے لیے استعمال کیے گئے ، عوام کو پتہ چل گیا ہے لاہور میں کیا ترقی ہوئی ، شہباز شریف باہر نکلے تو بہت برا ہو گا ،
 
لوگوں کو پتہ ہے انہوں نے بہت ڈرانے کئے۔ الیکشن 2018 ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع ہے۔ پنجاب میں ساری تر قی اشتہاروں میں ہے۔ بارش
سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے قرضے کر اورنج ٹرین اور میٹرو بنائی، شہباز شریف کہتے ہیں کراچی اور پشاور کو لاہور پنادوں گا،635ارب روپے بجٹ کا آو ما لاہور پر خرچ ہوتا ہے اور باقی فنڈ جاتی امرا پر لگا دیئے۔
 
پیرس میں بارش ہو تو سڑکیں پانی سے نہیں ڈوبتیں۔ پہیہ دیانتداری سے خرچ کیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹ 1993 سے شریف خاندان کی ملکیت ہیں۔ صرف سیل ڈیڈ ہی دکھا دیتے تو قوم کے دو سال اور پیسہ ضائع نہ ہو تا۔ لاہور سے کراچی روانہ ہوتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آدھے پاکستان کے پاس تعلیم کے مواقع میسر نہیں۔
 
عمران خان
نے کہا کہ یہ ایشن نظریے پر ہو گا، بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے۔ عمران خان نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے لاہور میں کتنے لوگوں کو پینے کا صاف پانی دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ صاف پانی سب سے بڑا مسئلہ ہے، فلٹریشن پلانٹس پر اربوں کی کرپشن سابقہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ دریں اثناء عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کے ہمراہ حلقہ این اے 125 کا دورہ بھی کیا
 
۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ عبرت ناک شکست کے خوف سے الیکشن سے رائے فرار چاہتی ہے ، جیسے جیسے الیکشن کا دن قریب رہا ہے کرپٹ اور بد دیانت امیدواروں کے چہروں پر ہوائیاں اڑ تا شروع ہوگئی ہیں۔ جہاں عوام
کے پاس تعلیم نہ ہو وہ یہی کہیں گے کہ کھاتا ہے تو کیا ابھی تو ہے۔ بعد ازاں کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ لاہور میں پیر کی دیکھ کر آرہے ہیں ۔ اربوں روپے اشتہارات پر خرچ ہوئے۔ لاہور میں جو کچھ آج نظر آیا اس کا ذ مہ دار کون ہے؟
 
لاہور میں ہونے والے نقصانات کو ٹھیک کرنے میں اب کروڑوں روپے خرچ ہوں گے ، کون ذمہ دار ہے؟۔ عمران خان نے کہا کہ سی ایشن نظریے پر ہو گا، بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے۔ عمران خان نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے لاہور میں کتے لوگوں کو پینے کا صاف پانی دیا۔ چیر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ صاف پانی سب سے بڑا مسئلہ ہے، فلٹریشن پلانٹس پر اربوں کی کرپشن سابقہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
 
۔ سربراہ تحر یک انصاف نے کہا کہ یورپ میں کتا بھی کام کا نہیں مرتایہاں انسان بھوکے مررہے ہیں ، بعد ازاں کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ لاہور میں پیرس کودیکھ کر آرہے ہیں ۔ اربوں روپے اشتہارات پر خرچ ہوئے۔ لاہور میں جو کچھ آج نظر آیا اس کا ذ مہ دار کون ہے ؟ لاہور میں ہونے والے نقصانات کو ٹھیک کرنے میں اب کروڑوں روپے خرچ ہوں گے ، کون ذمہ دار ہے ؟ گفتگو کرتے ہوئے سربراہ تحر یک انصاف نے کہا کہ یورپ میں کتابی کام کا نہیں مرتا یہاں انسان بھوکے مررہے ہیں
 
، انہوں نے کہا ہم نے پاکستان میں اس طبقے کو اٹھانا ہے جسے کوئی پوچھتا تک نہیں ، اچھی تعلیم پیسے والے لوگوں کے لیے ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو تبدیلی کا موقع ملا
ہے وہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کو یکسر مسترد کر دیں اگر وہ اپنے مسائل کا حل اور حالات میں بہتری چاہتے ہیں مومن ایک سوراخ سے بار بار نہیں ڈستا۔ انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی کے لیے ووٹ ضرور دیں 1970 کے بعد پہلی دفعہ موقع آیا ہے کہ آپ تبدیلی لائیں۔ موقع ملا تو مچھر کالونی کے کمزور لوگوں کے حالات بہتر بنائیں گے۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ علاج صاف پانی اور روز گار انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، 30 سال تک بار بار باریاں لینے والوں نے کچھ نہیں کیا، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے نواز شریف خاندان کے 4 محلات ہیں، سب کو پتہ تھا کہ لندن فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں، لندن فلیٹس چوری کے پیسوں سے خریدے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاہو میں 60 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا،
 
شہر کے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کا حال سب کے سامنے ہے، پورے پنجاب کا آدها بجٹ صرف لاہور پر استعمال ہو تا ہے اس کے باوجود لاہور کا حال موسم برسات کی پہلی بارش نے سب کو دکھا دیا ہے ، خیبر پختونخوا میں تعلیم و صحت سمیت پولیس کا نظام دیگر صوبوں سے بہتر ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور میں پی ٹی آئی کی مضبوط امیدوار ہیں، ان کے مقابلے میں کوئی امید وار نہیں خبر پارہا، مخالفان سے خوفزدہ ہیں۔
 
عمران خان نے این اے 242 کے علاقے ایوب گوٹھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پورے ملک سے ووٹ لے کر کامیاب ہوگی۔ ہمارا مقابلہ آصف زرداری کی پیپلز پارٹی سے ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں اور ہمارا ساتھ دیں ۔ آن لائن کے مطابق کر پٹ سیاسی جماعتوں سے بھی مفاہمت نہیں ہو سکتا، زرداری اور نواز شریف نہیں چاہتے کہ ملکی ادارے مضبوط ہو جائیں، زلفی بخار کی میرا دوست ہے کاروبار میں پار نفر نہیں ، پی ٹی ائی آندھ پنجاب میں اور پختونخواہ میں حکومت بنائے گی۔
 
سروے رپورٹس کے مطابق ہمارے کامیابی کی گراف دوسرے سیاسی جماعتوں سے زیادہ اور پر جارہے ہیں ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بار تحر یک انصاف کے پاس تیاری کے ساتھ الیکشن لڑنے کا وقت ہے پارٹی منشور بناکر الیکشن لڑیں گے۔ لاہور سے سٹاف رپورٹر کے مطابق لاہور میں طوفانی بارش سے ہونے والے نقصانات اور عوام کو در پیش مشکلات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی گزشتہ روز جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کے ہمراہ کشمی چوک اور بھی پی او چوک کا دورہ کیا۔
 
عمران خان اور دیگر رہنما گاڑی سے اتر کر بارش
کے پانی میں چلتے ہوئے لوگوں سے ملے اور صورتحال دریافت کرتے رہے۔ عمران خان نے بھی پی او چوک میں بارش کے باعث مال روڈ پر پڑنے والے شگاف کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے جھوٹے تھے اب شہباز شریف گھر سے باہر نہیں نکل رہے کیوں کہ انہیں لوگوں کا ڈر ہے، علاوہ ازیں بارش کے باعث عمران خان کا قا فلہ بھی ڈیوس روڈ پر ٹریفک میں پھنسار ہا
عمران خان لاہور کے بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد کراچی کے لئے روانہ ہو گئے ۔ کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بار بار باریاں لینے والوں کو انتخابات میں مسترد کر نا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں