7

پاکستان کے موسم کا عمومی جائزہ

پاکستان کے موسم کا عمومی جائزہ


ہفتہ کے روز: راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن،اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
اتوار کے روز:خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان، فیصل آباد ، ساہیوال ڈویژن) گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،سرگودھا اور زیارت ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تاہم سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا:دیر11، لوئیر دیر 07، چترال04، دروش02، پنجاب :بھکر01، بلوچستان : زیارت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: لاڑکانہ 49، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو 48، رحیم یار خان، پڈعیدن 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں