ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی

ملک میں سونے کی قیمت میں آج 200 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 493 روپے کا ہوگیاہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1866 ڈالر فی اونس ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *