فلم کی شوٹنگ پر گئے بھارتی اداکار ڈیم میں ڈوب کر ہلاک

بھارتی مقامی فلم انڈسٹری ملیالم کے اداکار انیل نیڈومنگڈ کیرالہ کے ملنکارا ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

48 سالہ انیل کا شمار فلم نگری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا تھا اور وہ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اداکار انیل فلم کی شوٹنگ کیلئے کیرالہ کے علاقے تھوڈو پوزہ میں واقع ڈیم ملنکارا گئے تھے جہاں شوٹنگ کے بعد دوستوں کے ہمراہ نہانے گئے۔

آنجہانی اداکار نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر واپس نہ آسکے بعد ازاں دوستوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے 30 منٹ بعد ان کی لاش نکالی گئی۔

اداکار کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *