عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں: نواز شریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہےہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد عوامی مشکلات کے حل اور ووٹ کو عزت دو کیلئے ہے، ایسے کسی ڈائیلاگ کا حصہ بننا اپنے مقدس مقصد سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں جس کا مقصد اس نا اہل کرپٹ حکومت اور سلیکٹرز کو پی ڈی ایم سے این آر او دلوانا ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی نے جیل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فنکشنل لیگ نے ڈائیلاگ کے ذریعے درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز دی۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *