باجوڑ میں قائداعظم کے یومِ ولادت پر 3 کلومیٹر طویل پاکستانی پرچم کے ہمراہ ریلی

باجوڑ میں قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر 3 کلومیٹر لمبے پاکستانی سبز ہلالی پرچم کے ہمراہ عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔

ریلی کا آغاز انصاف ہاؤس برنگ سے ہوا۔ ریلی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ریلی تحصیل برنگ سے شروع ہوتے ہوئی برنگ ٹاپ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک عوام نے پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کی۔ ریلی کے شرکاء نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی جانب سے قائداعظم ڈے پر اس قسم کی ریلی کا انعقاد ہمیں ملک و قوم سے مزید محبت کا احساس دلاتا ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *