usman-bazdar-remarks 96

تنقید کی پرواہ نہیں لیکن عوام کو کبھی دھوکا نہیں دیں گے نہ ہی شوباز یا کریں گے عثمان بزدار

کرپشن کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جیتنا چاہتے ہیں، عمران خان نے فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھے تعبیر کیلئے جان لڑا دیں گے


usman buzdar remarks

ملک کو مقروض بنانیوالے کس منہ سے رہنمائی کا دعوی کر سکتے ہیں ، بارشوں سے فصلوں کو بنانے والے نقصانات کا تخمینه ایا نیکی ہدایت لاہور ، اوکاڑہ، ہارون آباد (ایک پر میں رپورٹر، نمائندگان ایکسر لیں) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں صوبائی وزراء اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ ہر قیمت پر جیتنا چاہتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تعمیر کیلئے جان کر دیں گے ، ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کا دعوی کر سکتے ہیں،

کر پشن کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے قوم آگے بڑھے گی ، وزیراعظم عمران خان کا کر پشن فری پاکستان قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے ، پے جذبے سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے اور نہ ہی شوبازیاں کریں گے ،

یہ خبر بھی پڑھے: عمران خان نے اسد عمر کے بعد ایک اور اہم وزیر سے بھی استعفیٰ لے لیا

تنقید کی کوئی پر انہیں، صرف عوام کی رائے کو اہمیت دیتا ہوں، جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے ،وزیراعظم کی قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا جہاں عام آدمی کو تمام سہولیات میسر آئیں گی،

ترقی و خوشحالی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لیکر جائیں گے ، سابق دور میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا، فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے ۔

وزیر اعلی سے ملاقات کر نیوالوں میں قائم مقام سپیکر دوست مزاری، صوبائی وزرا یاسمین راشد، صمصام بخاری، حسنین بہادر در یک ، اعجاز عالم، ظہیر الدین، محسن خان لغاری، اراکین اسمبلی ریاض محمود، نیاز جھکڑ ، جاوید اقبال، چودھری شفیق، غلام مرتضی ، جاوید کوثر، امجد محمود احمد خان دریشک ، فیصل جوانه ، رضا بخاری، سابق رکن اسمبلی علی رضادریشک، معظم جتوئی ، وائس چیز پر سن اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب وسیم اختر، شوکت بر اودیگر شامل تھے۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار نے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہد ایت کر دی اور کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے جامع سروے کیا جائے جس علاقے میں بھی بارشوں سے فصل کو نقصان پہنچا اس کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کیا جائے۔

دریں اثناء وزیراعلی نے دانشور ڈاکٹر جمیل جانبی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔

اس پوسٹ پر کمینٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں