umer akmal foolishness 128

عمر اکمل نے ایک بار پھر پیروں پر کلہاڑی دے ماری

عمر اکمل نے ایک بار پھر پیروں پر کلہاڑی دے ماری آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل رات تادیر ہوگی سے باہر رہنے پر جرمانہ عائد لاہور عمر اکمل نے ایک بار پھر اپنے پیروں پر کلہاڑی دے ماری،


ڈسپلن کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آئے ، آسٹریلیا کیخلاف پانچویں ون ڈے میچ سے قبل رات کو دیر تک ہونگل سے باہر رہے، میچ فیس کا20 فیصد جرمانہ کر نے کیسا تھ وار تنگ بھی جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق باصلاحیت ہونے کے باوجود کر کٹ میں نام کمانے سے زیادہ ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے بد نام عمرا مل پائیں امید میں بہتر کارکردگی اور رویہ کی وجہ سے قومی ٹیم میں وائیں آئے،

انھیں ’’پاور ہٹر کی کمی پوری کر نے کی امید پر موقع دیا گیا تھا، سیریز میں ان کی کار کر د گی تو قعات کے مطابق نہیں رہی ، مڈل آرڈر بیٹسمین نے پانچوں میچز میں 150 رنز تو بنائے لیکن جب بھی ٹیم کو اشد ضرورت ہو ئی فتح کا مشن مکمل کرنے سے قبل وکٹ گنوا بیٹھے ،

افوسناک امر یہ کہ ڈسپلن کے حوالے سے بھی پرانی روش پر برقرار ہے، پی سی بی کے مطابق عمراکمل آسٹریلیا کیخلاف پانچویں ون ڈے تے قبل ہفتہ کی رات کو تاخیر تک ہوٹل سے باہر رہے، میجر طلعت علی کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کیا، ان کو تین فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر نے کے ساتھ آئندہ محتاط رہنے کیلیے وار ننگ بھی جاری کر دی گئی،

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اس رات ایک ڈانس پارٹی میں ہلہ گلہ کرتے رہے، سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی گردش میں ہیں۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمراکمل کو وطن واپس بھجوادیا تھا۔ دونوں میڈیا کے سامنے ایک دوسرے پر سخت تنقید بھی کرتے نظر آئے،

اس سے قبل بھی بیٹسمین ڈانس پارٹیز اور ٹریفک وارڈن کیساتھ جھگڑے سمیت کئی تنازعات میں ملوث رہے ہیں، اس بار پھر انھوں نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مارتے ہوئے ورلڈ کپ میں شرکت کا کیس کمزور کر لیا ہے۔

اس پوسٹ پر کمینٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں