america-remarks-about-terrorism 135

پاک چین دوستی میں پائیدارامن کی حامل ہے: پرویز الٰہی

ہی دیپسی امور پر گفتگو ، سی پیک دونوں ملکوں کی ترقی میں اہم ، جلد از جلد مکمل ہونا چاہئے :


قائم مقام گورنر لاہور سند راسٹیٹ میں گارمنٹ پلانٹ لگانے کے خواہشمند ہیں ، بطور وزیراعلی آپ نے اہم منصوبے بنائے
او جنگ لاہور (آئی این پی) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز ابھی سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

چودھری پرویزالی نے باہمی در پی کے امور پر گفتگو کے دوران پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ میں پائیدار امن کی حامل ہے ، ہر مشکل گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑارہا ہے، ی پیک دونوں ملکوں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل ہونا چاہئے،

سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو نہ صرف خطہ میں بلکہ عالمی سطح پر بھی مزید اہم حیثیت حاصل ہو چکی ہے، چین کشمیر اور دیگر امور پر پاکستان کے اصولی موقف کی دنیا بھر میں سفارتی مٹ پر کھل کر حمایت کر تا ہے ،

خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کیلئے وزیراعظم عمران خان اپنارول بخوبی ادا کر رہے ہیں اور آج دونوں ممالک پائیدار علاقائی اور عالمی امن کیلئے شانہ بشانہ کوشاں ہیں۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے چودھری پرویز الٹی کے خیالات و جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنا دوسرا گھر لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کے بطور وزیراعلی قائم کر دی لاہور سندر انڈ سٹر میں اسٹیٹ میں کار منٹ پلانٹ لگانے کی خواہش رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعلی آپ نے فیصل آباد گار منٹس سٹی اور دیگر اہم منصوبے بنائے اور پنجاب کی ترقی میں جو رول ادا کیا تھا اسے آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یاؤ جنگ نے چودھری شجاعت حسین سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چین کے بارے میں جو جذبات اور احساسات ہیں وہ ہمارے لئے بہت اہم اور قابل ستائش ہیں ، وہ چین کو اپنادوسرا گھر کہتے ہیں۔

اس پوسٹ پر کمینٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں