Asad-omer-replied-to-america 343

امریکی حکومت پاکستان کو چھوڑے اور اپنے چینی قرضوں کی فکر کرے:اسد عمر

امریکیوں کو دوستانہ مشورہ ہے ہم اپنے چینی قرضوں کی فکر خود کر لیں گے


Asad-omer-replied-to-america

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک انصاف کے رہنما اور آئندہ حکومت میں ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکہ کو کرارا جوا ب دیتے کہا ہے کہ امریکی حکومت پاکستان کو چھوڑے اور اپنے چینی قرضوں کی فکر کرے

،

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو ایک دوستانہ مشورہ ہے کہ آپ پہلے اپنے چینی قرضوں کی فکر کریں، ہم اپنے چینی قرضوں کی فکر خود کر لیں گے ، پی ٹی آئی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تمام معاہدے منظر عام پر لائیگی،

یہ خبر بھی پڑھے: وفاق میں حکومت سازی پی ٹی آئی کے نمبر پورے

ملک کو بیرونی قرضوں کا سنگین مسئلہ درپیش ہے اور دس سے بار بارب ڈالر کی فوری ضرورت ہے تاہم چینی قرضوں کا کوئی مسئلہ در پیش نہیں ، ہمیں آنند ہ فتوں میں اس بات کا فیصلہ کرنا ہو گا کہ یہ رقم کہاں سے حاصل کی جائے،

ہم آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے قرض لیکر یا پھر سمندر پاکستانیوں کو بانڈز فروخت کر کے یہ رقم جمع کر سکتے ہیں، معاشی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہو یا نہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری نہیں کریں گے ، حکومت کے پہلے 100 روز میں سنگاپور کی طرح سرکاری کمپنیوں کو ویلتھ فنڈ بنادیا جائیگا تا کہ انہیں سیاسی مداخلت سے پاک کیا جا سکے،

نئی حکومت میں وزارت خزانہ کی بجائے سٹیٹ بینک معاشی اصولوں کی بنیاد پر روپے کی قدر میں اضافے یا کی کا فیصلہ کر دیا تا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی بیشی کو سیاسی فیصلوں سے پاک کیا جا سکے ، زرعی شعبے اور توانائی آلات بنانے والی کمپنیوں پر نیلس کم کئے جائیں گے، آمدنی میں کمی کو ویلتھ ٹیکس لگا کر پورا کیا جائیگا۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں اسد عمر نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہماری کارکردگی نظر آئیگی، فیصلے مہینوں میں نہیں دنوں میں کر نا ہو گئے۔ بیرونی قر نے بڑھنے سے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ، اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کرنا ہوگی، نواز شریف اور اسحاق ڈار کی پالیسیوں کی وجہ سے قومی سلامتی کو خطرہ ہو گا، میں وقت 10 سے 12 ارب ڈالر کا قرضہ چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھے: منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپس

اس پوسٹ پر کمینٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں